مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک گھانا کے گیس اسٹیشن میں دھماکے اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 150ہوگئی ہے اور متعدد افراد زخمی ہیں۔ گھانا کے دارالحکومت آکرا کے گیس اسٹیشن میں گزشتہ شب اچانک آگ لگ گئی تھی۔ جہاں بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ آگ کے شعلوں نے قریبی دکانوں اورعمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ گھانا کے صدر جان درامانی ماہاما نے تصدیق کردی ہے کہ گیس اسٹیشن پر آگ اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 150ہو گئی ہے اور درجنوں افراد زخمی ہیں۔ انہوں نے سانحے پر 3روزہ قومی سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔
افریقی ملک گھانا کے گیس اسٹیشن میں دھماکے اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 150ہوگئی ہے اور متعدد افراد زخمی ہیں۔
News ID 1855592
آپ کا تبصرہ